جنم بھوم

قسم کلام: اسم ظرف مکان ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - جائے پیدائش، مقام ولادت، مسقط الراس، وطن، دیس۔ "میرا جنم بھوم ہندوستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا تھا۔"      ( ١٩٨٤ء، گردراہ، ١٥٨ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنم' کے ساتھ سنسکرت کا ہی اسم ظرف 'بھوم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٣ء میں "مقدمہ شعر و شاعری" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جائے پیدائش، مقام ولادت، مسقط الراس، وطن، دیس۔ "میرا جنم بھوم ہندوستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا تھا۔"      ( ١٩٨٤ء، گردراہ، ١٥٨ )